صنعت و تدریسی اداروں میں بہتر روابط کاروبار کے فروغ میں معاون ہو سکتے ہیں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لیے زیادہ کاوشوں کی ضرورت ہے، مقررین-Press Release

صنعت و تدریسی اداروں میں بہتر روابط کاروبار کے فروغ میں معاون ہو سکتے ہیں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لیے زیادہ کاوشوں کی ضرورت ہے، مقررین-Press Release-SDPI

SDPI twitter

Press Release


صنعت و تدریسی اداروں میں بہتر روابط کاروبار کے فروغ میں معاون ہو سکتے ہیں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لیے زیادہ کاوشوں کی ضرورت ہے، مقررین


اسلام آباد تدریسی اداروں اور صنعتوں کے درمیان بہتر روابط خیبر پختونخوا میں گھریل، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شعبہئ تدریس اور کاروباری و تجارتی تنظیموں کے نمائندوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ویبنار’خیبر پختونخوا میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لیے تدریسی اداروں اور صنعتوں کے روابط کا کردار‘ کے دوران موضوع کے مختلف پہلوؤں کو اجا گر کرتے ہوئے کیا۔

پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کے ایگزیکٹو رکن عدنان جلیل نے اس امر پر تاسف کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا  میں کاروبار کے حوالے سے بدستور فرسودہ طور طریقے رائج ہیں اور اس ضمن میں جدید علم اور ریسرچ کا فقدان پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ صنعتوں اور تدریسی اداروں  کی جانب سے باہمی روابط کے فروغ کے حوالے سے روا عدم دلچسپی ہے۔اسی طرح ہنرمندانہ تربیت بہم پہنچانے والے اداروں کا نصاب بھی نئی ضروریات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

مالاکنڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر عظمت حیات نے نشاندہی کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں پڑھایا جانے والا نصاب نئی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر توجی دی جانی چاہئے۔صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سیکرٹری محمد سلمان خان نے کہا کہ ہمارے طلبہ کو ان مواقع سے کے بارے معلومات ہی نہیں دی جاتی جو مختلف شعبوں میں صنعتیں انہیں بہم پہنچا سکتی ہیں۔

 پی اے ایف۔آئی اے ایس ٹی کے ڈاکٹر محمد عارف شاہ نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات عام طور پر بین الاقوامی معیارات پر پورا نہیں اترتیں جس کی وجہ سے ہمارے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کے احد نذیر نے قبل ازیں شرکاء کو بتایا کہ اس مسلسل کاوش کا مقصد بہتر کاروباری ماحول کے لیے نجی۔سرکاری مکالمے کا فروغ اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا ہے۔
 

 

© 2023 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit