پانچواں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول شاندار تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا
By:
اسلام آباد ( کلچرل رپورٹر) وفاقی دارلحکومت کا پانچواں سالانہ ادبی میلہ اتوارکی شب مارگلہ ہوٹل میں ختم ہوگیا۔ پانچویں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول کے آخری روز معروف فنکاروں، ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مختلف سیشنز اور پروگراموں میں شرکت کی۔ جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے تین روزہ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوکر ادب سے وابستگیکا اظہار کیا۔ سالانہ ادبی میلے میں ملک کے معروف شعراءاور ادیب افتخار عارف، عمر شاہد حامد اور ممتاز سیاسی رہنماءنفیسہ شاہ نے خطاب کےا۔ ا س موقع پر خطا ب کرتے ہوئے فیسٹیول کی بانی آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی مینجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے کہا کہ رواں سال کے ادبی میلہ کو پاکستان کے ستر سال مکمل ہونے سے منسوب کیا گیا تھا اور کوشش کی گئی کہ ان ستر سالوں کا احاطہ کیا جائے کہ ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا ۔امینہ سےد کا کہنا تھاکہ اِس سال آکسفورڈ پرےس پاکستان کے حوالے سے70 کے لگ بھگ کتابےں شائع کر رہا ہے۔اُنھوں نے ا©دبی مےلے کی کامےابی پرشرکائ، مُنتظمےن اور جڑواں شہروںسے تعلق رکھنے والے شہرےوں کا شکریہ ادا کےا۔پانچوےں اِسلام آباد فےسٹےول کا اِنعقادآکسفورڈ ےونےورسٹی پرےس کی جانب سے کےا گےا جبکہ اِس سلسلے مےںرواں سال مےلے کے لئے PPI، ٹپال دانے دار، آواز پروگرام، SDPI، اطالوی سفارتخانہ، فرانسےسی سفارتخانہ،اور گوئٹے انسٹےٹےوٹ کا تعاون حاصل تھا۔ اِختتامی تقرےب سے پہلے اَدبی مےلے کے آخری روز کئی پُروگراموں اور سےشنز کا انعقاد کےاگےا۔جس مےں نامور اَدےبوں شاعروں ، صحافےوں، مصنف اور فنکاروں نے شرکت کی۔ مےلے کے آخری روز معروف فنکار انور مقصود کو خراجِ تحسےن پےش کرنے کے لئے اےک خصوصی سےشن کا انعقاد کےا گےا۔ جس مےں سرمد کھوسٹ ، حوری نورانی اور عمرانہ مقصود نے شرکت کی۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بھی کشمیر کے حوالے سے منعقد کئے گئے ایک سیشن میں شرکت کی جس میں دیگر مہمان اے جی نورانی اور ریاض کھوکھر تھے۔ادبی میلہ کے آخری روز داستان گوئی کے حوالے سے بھی ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عصمت چغتائی کی تحریروں کو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر معروف صحافیوں وسعت اللہ خان، مبشر زیدی اور ضرار کھوڑو نے اپنے معروف پروگرام ذرا ہٹ کہ بھی براہ راست پیش کیا۔ سوشل میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ادبی میلے کے آخری روز ایک خصوصی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا عدنان کاکڑ، لینا حاشر، معید پیرزاد اور وجاہت مسود نے شرکت کی۔ میلے کے احتتام پر شائمہ سعید نے حاضرین کے سامنے کلاسیکل ڈانس پیش کیا۔
Source: http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Islamabad/2017-04-17/page-3/detail-1
This article was originally published at:
The opinions expressed in this article are the author's own and do not necessarily reflect the viewpoint or stance of SDPI.
SDPI Websites
Projects Websites
Other Websites