اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے تعاون سے ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے علاقائی انضمام کو فروغ دینے کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس منعقد کی جس میں آب و ہوا اور صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اپنے افتتاحی کلمات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریجنل ہیڈ لیزیزہ سبیرووا نے شرکاء کو دو دھائیوں سے جاری سی اے آر ای سی پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس پروگرام میں نقل و حمل، توانائی، اقتصادی راہداریوں اور زراعت کے شعبوں اور آبی وسائل پر توجہ مرکوز کرنے والی حکمت عملی کو متنوع بنایا گیا ہے۔اکنامک افیئرز ڈویڑن کے جوائنٹ سیکرٹری اور سی اے آر ای سی کے نیشنل فوکل پوائنٹ سید اشرف صدیقی نے کہا کہ علاقائی تجارت کو فروغ دینے اور بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی کا کردار اہم ہے جبکہ کانفرنس کا مقصد خطے میں ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینا ہے۔ سید آفتاب حیدر نے عالمی تجارت میں ٹیکنالوجی کی تبدیلی پر زور دیا۔ انہوں نے قرار دیا کہ موجودہ دور میںڈیجیٹلائزیشن آگے بڑھنے کا راستہ ہے ۔ویریگرام کے واہت بستیمیئیف نے قازقستان کے ڈیجیٹل منظرنامے پر بصیرت کا تبادلہ کیا ۔پینل ڈسکشن میں سابق سفیر اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں پاکستان کے مشن کے مستقل مندوب ڈاکٹر منظور احمد سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی) کے قومی مشیر محمد شعیب ظفر نے صارفین اور تاجروں کے درمیان استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے موجودہ تجارتی نظام میں ثقافتی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ ایس ڈی پی آئی کے انجینئر احد نذیر نے پی ایس ڈبلیو جیسے اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈیٹا گورننس اور سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے ان کی توسیع اور دیگر حکومتی نظاموں کے ساتھ انضمام پر زور دیا۔
© 2024 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit