بجٹ ،معاشی استحکام، قرض ادائیگی، موسمیاتی اہداف ،سماجی تحفظ ، شدید خدشات-9529-News

بجٹ ،معاشی استحکام، قرض ادائیگی، موسمیاتی اہداف ،سماجی تحفظ ، شدید خدشات-9529-News-SDPI

SDPI twitter

News


بجٹ ،معاشی استحکام، قرض ادائیگی، موسمیاتی اہداف ،سماجی تحفظ ، شدید خدشات

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) تھنک ٹینک کے ماہرین کے مطابق وفاقی بجٹ میں شامل اقدامات سے ملک کے معاشی استحکام، قرضوں کی ادائیگی، موسمیاتی اہداف اور سماجی تحفظ کو شدید خدشات لاحق ہو سکتے ہیں، ایس ڈی پی آئی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام بریفنگ میں ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید مالی دباؤ کا شکار ہے اور حکومت کے پاس صرف 11 کھرب روپے کی محدود گنجائش ہے، جبکہ قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی ضروریات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا:"بھارت کا 80 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے بجٹ کے مقابلے میں بہت بڑا ہے۔ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں دفاعی اخراجات میں اضافہ مجبوری بن چکا ہے، لیکن اس کا خمیازہ ترقیاتی اخراجات کو بھگتنا پڑے گا۔"ڈاکٹر سلہری نےشمسی توانائی کے آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی کو موسمیاتی اہداف کے خلاف قرار دیا۔ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین جاوید نے کہا کہ بجٹ کا فوکس واضح طور پر آئی ایم ایف کی اگلی قسط کے لیے شرائط کی تکمیل پر ہے، 600ارب روپے کے نئے بالواسطہ ٹیکس، مہنگائی کی بلند سطح، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ہے۔متوقع شرح نمو 4.2 فیصد، مگر زمینی حقائق کے مطابق یہ 3.5 سے 3.7 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

© 2025 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit