نوائے وقت
Published Date: Dec 18, 2019
آئندہ نسلوںکو بچانے کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف جنگ کرنا ہوگی، امین اسلم
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو سنگین نتائج سے بچانے کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں۔یہ بات انہوں نے یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام ، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پچیسویں کانفرنس (سی او پی 25) کے بارے میں میڈیا بریفنگ" کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان 10 ارب درخت لگانے ،زرائع آمدورفت کو بجلی کی گاڑی میں تبدیل کرنے، 2030 تک 30 فیصد صاف اور قابل تجدید توانائی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پلاسٹک بیگ سے پاک ملک بنانا بھی ہماری حکومت کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خاتمے کے لئے 5 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ایس آر ایف کا آغاز اورسی او پی 26 کے لئے نائب صدر کی حیثیت سے دوبارہ انتخاب اور پیرس کی تعمیل کمیٹی سمیت چھ اہم کمیٹیوں کے ساتھ اشتراک سی او پی 25 میں پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔
Source: https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/islamabad/2019-12-18/page-8/detail-36