روزنامہ جنگ
Published Date: Dec 18, 2019
آنیوالی نسلوں کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف جنگ کرنا ہوگی، امین اسلم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ آنیوالی نسلوں کو سنگین نتائج سے بچانے کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان نے 10 ارب درخت لگانے ،ذرائع آمدورفت کو بجلی کی گاڑی میں تبدیل کرنے، 2030تک 30فیصد صاف اور قابل تجدید توانائی کا ہدف مقرر کیا ہے، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پچیسویں کانفرنس (سی او پی 25) کے بارے میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان 21ممالک کے بلیو کاربن الائنس کا حصہ بننے جا رہا ہے، نوجوانوں کی قیادت آب و ہوا کے مذاکرات کی کلیدی سٹیک ہولڈر بن چکی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آ
ئی ڈاکٹر عابد قیوم سلیری نے کہا کہ پاکستان نے آب و ہوا کے ایجنڈہ پر قائم رہنے کا عزم ایک بار پھر ثابت کیا ہے۔
Source: https://jang.com.pk/news/712088-islamabad