اردو پواینٹ
Published Date: Sep 2, 2019
ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام بیرسٹر نسیم احمد باجوہ کی کتاب کی تقریب رونمائی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام بیرسٹر نسیم احمد باجوہ کی کتاب کی تقریب رونمائی جس کا عنوان ’ڈی کلیسیفائیڈ: برٹش خفیہ دستاویزات : پاکستان سے متعلق ڈپلومیٹک کمیونیکیشن‘‘ ہے، منعقد ہوئی۔ یہ کتاب 1979-80ء میں پاکستان میں تعنیات برطانوی سفارت کاروں کی طرف سے برطانوی دفتر خارجہ کو بھیجی گئی کمیونیکیشنز کی ایک تالیف ہے۔
کتاب کے ایڈیٹر بیرسٹر نسیم احمد باجوہ نے کہا کہ یہ کتاب اور اس میں محفوظ دستاویزات ایک آئینے کی طرح ہیں، یہ کتاب حقائق پر مبنی اور کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی یا تعصب سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے سیاسی بیانیہ کو خصوصاً تنازعہ کشمیر پر بھرپور انداز میں پیش کرنے اور دنیا کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
Source: https://www.urdupoint.com/pakistan/news/islamabad/national-news/live-news-2049834.html