Bol News
Published Date: Jul 19, 2019
حوالہ اور ہنڈی سے ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوا، شبر زیدی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی (بلیک منی) سے ملکی معیشت کو بے حد نقصیان ہوا ہے۔
ایف بی آر کے چیئرمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متوسط طبقے کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ساتھ ساتھ ٹیکس کا دائرہ وسعی کرنے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات جاری ہیں۔
اس موقع پر شبر زیدی نے مزید کہا کہ بورڈ تاجر برادری کے حقیقی مسائل حل کرنے کے لئے ان کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنی تبدیلی کی افواہوں کو واضح طو ر پر مسترد کیا اور کہا کہ سیلز ٹیکس کے خاتمے’ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ کے معاملات کے بارے میں گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں لیکن حکومت شناختی کارڈ کی شرط پر عملدرآمد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
Source: https://www.bolnews.com/urdu/2019/07/19/6837/580338/