نوائے وقت
Published Date: Aug 8, 2019
سیاسی جماعیں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز صورتحال پر متحد ہر جائیں، مشال ملک
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز صورتحال پر متحد ہوجائیں اور پاکستانی عوام سے مطالبہ کیا کہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور اور بھارتی مظالم کے خلاف پُرزور احتجاج کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت محض مذمتی بیانات کا نہیں ، اب سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا وقت ہے۔ وہ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میںایس ڈی پی آئی کے ز یرِ اہتمام کشمیر کی آئینی حیثیت اور پاکستان کے آپشنز کے حوالے سے ایک سیمینار سے کر رہی تھی۔ اس موقع پر رومینہ خورشید عالم، جنرل (ر) امجد شعیب ، فرزانہ یعقوب، میجر جنرل (ر) اعجاز حسین اعوان اور ایس ڈی پی آئی سے معظم شریف بھٹی اور ڈاکٹر نیتھلین رینالڈس نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Source: https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/islamabad/2019-08-08/page-3/detail-19