Daily Nawa-i-Waqt
Published Date: May 17, 2019
مالیاتی ادارے کاروباری طبقے کو خوفزدہ کرنے کی بجائے اعتماد بحال کریں: غزالہ سیفی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)پارلیمانی سکریٹری، قومی تاریخ و ادبی ورثہ غزالہ سیفی نے کہا کہ کاروباری طبقے ، خاص طور پر سوشل انٹرپرائز سیکٹر اور عام لوگ عمومی طور پر ریگولیٹری آتھارٹیوں جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان بھی شامل ہے، کو خوف کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری باڈیز کو اس خوف کے عنصر کو زائل کرنا ہو گا اور کاروباری طبقے میں اعتماد کی فضاء کو بحال کرنا ہو گا۔ وہ ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام اور برٹش کونسل اور اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے تعاون سے ایک پروگرام جس کا عنوان ’سوشل انٹرپرائز سیکٹر کے لیے ریگولیٹری اصلاحات کی ترجیحات‘کی راونڈٹیبل میٹنگ سے کر رہی تھی ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے جوانٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ سوشل انٹرپرائز سیکٹر کو مالیاتی، ٹیکس، پبلک پروکیورمنٹ کے مواقع، قانونی اور ریگولیٹری تک رسائی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
Source: https://www.nawaiwaqt.com.pk/17-May-2019/1016944