Radio News Network
Published Date: May 16, 2019
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما غزالا سیفی کا ایف بی آر ، ایس ای سی پی کی پالیسون پر تنقید
فدا حسین: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی میں پارلیمانی سکریٹری، نیشنل ہسٹری و ادبی ورثہ غزالا سیفی نے ایف بی آر ، ایس ای سی پی کی پالیسون پر تنقید کرتے ہوئے اس کی پالیسوں کو خوفناک ہونے کا اعتراف کیا ہے اور مذکورہ اداروں کے زمہ داروں سے کاروباری شعبوں کو خوفزدہ کرنے کی بجائے آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزالا سیفی نے کہا کہ کاروباری طبقے ، خاص طور پر سوشل انٹرپرائز سیکٹر اور عام لوگ عمومی طور پر ریگولیٹری آتھارٹیوں جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس سی پی) بھی شامل ہے، کو خوف کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری باڈیز کو اس خوف کے عنصر کو زائل کرنا ہو گا اور کاروباری طبقے میں اعتماد کی فضاء کو بہال کرنا ہو گا۔ یہ باتین انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی پی آئی یعنی پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام اور برٹش کونسل اور اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے تعاون سے ایک پروگرام ‘سوشل انٹرپرائز سیکٹر کے لیے ریگولیٹری اصلاحات کی ترجیحات’ کے عنوان سے منعقدہ ایک مذکراے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ غزالا سیفیفی نے کہا کہ اگرچہ سوشل انٹرپرائز سیکٹرروزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے میں بھی مدد کرتا ہے، لیکن اس شعبے کو ایک قابل قبول اور قانونی تعریف نہ ہونے کی وجہ سے قانونی نظام میں تسلیم نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ابتدائی طور پر ایک واضح، مختصر اور قابل قبول سوشل انٹرپرائز سیکٹر کی تعریف وضع کرنے پر زور دیا ۔
Source: http://rnn.live/newsdetail/119/95