Daily Nawa-i-Waqt
Published Date: May 13, 2019
’’ پاکستان میں خواتین کی انصاف تک رسائی کے مسائل‘‘ پر سیمینار کل ہوگا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن) کے باہمی اشتراک سے ’’ پاکستان میں خواتین کی انصاف تک رسائی کے مسائل‘‘ کے موضوع پر سیمینار کل د ہوگاسیمینار سے ربیعہ منظور (ایس ڈی پی آئی) ،رفعت بٹ ایڈووکیٹ اور نیشنل فورم فار ویمن ودڈ سبیلیٹیز خطاب کریں گی۔ مہمان خصوصی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ ہوں گے ۔ سیمینار میں این سی ایس ڈبلیو (ٹی بی سی) کی چیئرپرسن خاور ممتاز بھی خصوصی شرکت کریں گی۔
Source: https://www.nawaiwaqt.com.pk/13-May-2019/1015737