روزنامہ اوصاف
Published Date: Mar 20, 2018
پا کستان کو امر یکا سے تو قعات وا بستہ نہیں کر نی چا ہئیں،عبدالباسط
اسلام آ با د (نیوز ایجنسیاں) نئی دہلی میں پا کستان کے سا بق ہا ئی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ پا کستان اور امر یکا کے تعلقات ہمیشہ اتا ر چر ھا ؤ کا شکار رہے ہیں،پا کستان کو امر یکا سے ز یا دہ تو قعات وا بستہ نہیں کر نی چا ہئیں،واشنگٹن میں گذشتہ چار برس میں ہم بھارت کو بہت جگہ فراہم کر چکے ہیں ۔ان خیا لات کا ظہار انہو ں نے پیر کو امر یکہ کی جنو بی ایشیا ئی پا لیسی کے تنا ظر میں پا کستان کو در پیش چیلنجز کے مو ضوع پر ہو نے والے سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ عبدالباسط خان نے کہا کہ پا کستان اور امر یکا کے تعلقات ہمیشہ اتا ر چر ھا ؤ کا شکار رہے ہیں جو ایک پیچیدہ صورتحا ل ہے،پا کستان کو امر یکا سے ز یا دہ تو قعات وا بستہ نہیں کر نی چا ہئیں،واشنگٹن میں گذشتہ چار برس میں ہم بھارت کو بہت جگہ فراہم کر چکے ہیں، دو نو ں مما لک کے مفا دات میں کبھی بھی مشتر کہ نہیں رہے ،پا کستان سیٹو اور سینٹو کا بھی اپنے مفادات کے لیے حصہ بناہم نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا تاہم امریکہ نے کبھی ہمارے مفادات کا خیال نہیں رکھا،انہو ں نے مز ید کہا کہ ایسا مشکل د کھا ئی دیتا ہے کہ مستقبل میں بھی پاک امریکہ مفادات یکجا ہوں گے،گز شتہ ہفتہ میں وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی نے ذا تی حیثیت میں دورہ امر یکا کیا اور نا ئب امر یکی صدر ما ئیک پنس سے ملا قات کی ، اس ملا قات میں بھی ڈو مو ر کا مطا لبہ کیا گیا،ا مریکہ کا پاکستان سے سلوک امتیازی ہے اور ایسے میں تعلقات کی بہتری ایک مشکل چیلنج ہے
Source: http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-03-20/44210/2403