(PB - 69)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد کا روڈ میپ

(PB - 69)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد کا روڈ میپ

Publication details

  • Wednesday | 30 Sep, 2020
  • Shakeel Ahmed Ramay, Ayesha Ilyas
  • Policy Briefs/Papers
  • 23

تعارف

              ”بیلٹ اینڈ روڈ“(ایک پٹڑی ایک سڑک )اور سی پیک(بی آر آئی اور سی پی ای سی) نے چھ سال کے دوران علاقائی ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون اور خوشحالی کی نئی راہیں متعین کی ہیں۔

              مختلف سطح پر ہونے والی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ بی آر آئی اور سی پی ای سی(سی پیک) کا مستقبل بے پناہ روشن ہے ۔ اس سے جہاںمطلوبہ وسائل ، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع ملیں گے تو دوسری طرفSDG کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کوششوں کی بھی تکمیل ہو گی جن میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری،ملازمتیں ، تجارت ، روزگار ، وغیرہ شامل ہیں۔اقوام متحدہ بھی ”بیلٹ اینڈ روڈ“ (BRI )کی حمایت کر رہا ہے، سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی بی آر آئی کے مختلف اجلاسوں میں شرکت کر چکے ہیں ۔تاہم اپنی افادیت کے باوجود BRI منصوبہ لوگوںکی توجہ حاصل کرنے میں اس طرح ناکام رہا ہے جس کی توقع کی جا رہی تھی ۔اسے اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہ تحقیق منصوبے کی افادیت کے بارے میں متعلقہ اعدادوشمار اور حقائق کو کھل کر بیان کرنے کی کوشش ہے۔