ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کانفرنس 2نومبر سے شروع ہوگی

 سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی 29 ویں پائیدار ترقی کانفرنس 2 سے 5 نومبر تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کا مرکزی موضوع بحرانوں کے دور میں ترقی پر نظرثانی ہے ، جبکہ اس کے ساتھ چوتھی سسٹین ایبلٹی انویسٹمنٹ ایکسپو بھی منعقد کی جائے گی۔