Press Coverage

معاشی صورت حال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، رضا باقر
 گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر نے کہ ا ہے کہ معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

تفصیلات گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر نے ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات ِزر سے معاشی اعشاریہ میں بہتری آئی جبکہ بروقت اقدامات سے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ مالیاتی خسارے کو زرمبادلہ سے پورے کررہے ہیں، صحت کے شعبے کی بہتری کےلئے کم سے کم شرح سود پر طبی آلات منگوانے کےلئے قرضے دیئے۔

ڈاکٹر رضا باقر نے یہ بھی کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر بہتر رہے،لوگوں کو ہم پر اعتماد ہونا چاہیے جبکہ کوویڈ سے قبل معاشی استحکام کے نتیجہ میں کورونا کے دوران ہماری مالی مشکلات کم رہیں، دیگر ملکوں کی طرح ہم بھی معاشی بحالی کی طرف جارہے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ آٹو انڈسٹری ، سیمنٹ سمیت صنعتیں بہتر ہو رہی ہیں جبکہ معاشی استحکامات کے لئے شرح سود منفی رینج میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر رضا باقر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سٹیٹ بنک کا کام لیکیوڈٹی دینا ہے جب کہ قرضہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بنکوں کا اپنا ہے، کوویڈ کے دوران سٹیٹ بنک نے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو رسک انشورنس کی سہولت دی۔

گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ رسک انشورنس سے بنکوں کا اعتماد بڑھا کیونکہ ان کی دی جانے والے قرض کی رقم محفوظ ہو گئی جبکہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار میں0% 4 نقصان حکومت پورا کرے گی۔



 

Source: https://bloginurdu.com/latest-news-urdu/%D9%85%D8%B9%D8%A7%D8%B4%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A8%D8%AA%D8%AF%D8%B1%DB%8C%D8%AC-%D8%A8%DB%81%D8%AA%D8%B1-%DB%81%D9%88-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%92%D8%8C%D8%B1%D8%B6/