Press Coverage

احساس کفالت پروگرام دنیا بھر کیلئے ایک بہترین مثال ہے، شبلی فراز
   وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ  وزیرِاعظم کی قیادت میں فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، احساس کفالت پروگرام دنیا بھر کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے طرز عمل سے ثابت کیا انہیں عوامی مسائل سے دلچسپی نہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت وبا میں اپنی عوام کے لیے اقدامات کرنے میں ناکام رہی، جبکہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ عالمی وباء کے دوران آن لائن پائیدار ترقی کا انعقاد اہم اقدام ہے، وبا کے دوران وزیرِاعظم کی قیادت میں فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام دنیا بھر کے لیے ایک بہترین مثال ہے، درست اعداد و شمار اور بروقت اقدامات سے قوم بڑے نقصان سے محفوظ رہی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں اقدامات سے محفوظ روز گار کے مواقع پیدا ہوئے۔

Source: https://jang.com.pk/news/859718