Press Coverage

تمام سائوتھ ایشیاء ممالک ماحولیاتی تبدیلی پر ایک پیج پر ہونے چاہیے،زرتاج گل
   اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سارک جیسے بین الاقوامی فورمز پر سائوتھ ایشاء میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بحث ہونی چاہیے، تمام سائوتھ ایشاء ممالک ماحولیاتی تبدیلی پر ایک پیج پر ہونے چاہیے، بھارت سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر بات کرنے کیلئے راضی ہیں۔سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقد کی گئی آن لائن سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ بلوچستان میں ماحولیاتی تبدیلیاں بہت تیزی سے آرہی ہیں ، پانی کا ذخیرہ کرنے کا لیول کم ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی پاکستان کے ان 10 شہروں میں شامل ہیں جہاں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سارک جیسے انٹرنیشنل فورمز پر سائوتھ ایشاء میں تیزی سے بڑھتی ماحولیاتی تبدیلی پر بات ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ تمام سیاسی کشیدگیوں کو بھلا کر بھارت کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی پر بات کرنے کے لیے تیا رہیں، خطے میں بڑھتی ماحولیاتی تبدیلیوں کو پاکستان اکیلے نہیں نپٹ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے ٹیکنالوجی اور سوشل سپورٹ کی ضرورت ہے۔

Source: https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/islamabad/2020-12-17/page-8/detail-10