انہوں نے مزید کہا کہ
بھارت کی انتہا پسندانہ
معاشی مفادات کی سیاست کا مقا بلہ کرنے کے لئے
پاکستان کو توانا پالیسی سازی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ
ٹیکنالوجی کا مقابلہ جدت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین توانائی کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے ہمیں انسانی و سائل کو بہتر اور مفید بناناہو گا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے سر براہ
ڈاکٹر عبدالقیوم سلہری نے کہا کہ
کورونا وباءکے دوران عالمی سطح پر تمام شعبہ جات میں خاطر خواہ تبدیلیاں آئی ہیں ہر منڈی کسادبازاری کا شکار ہے۔ عالمی ادارہ برائے خوراک کے مطابق
دنیا غذائی
قلت کا شکار ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے انتہائی نقصانات سامنے آرہے ہیں۔