Press Coverage

پانی کی کمی ، سیلاب سے بچنے کیلئے عوام کو بھی بچت کرنا ہوگی، شازیہ مری

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے سماجی بہبود  و غربت  شازیہ مری نے  25ویں سالانہ پایدار ترقی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غربت اور مشکلات کا شکار لوگوں کیلئے بینطر انکم سپورٹ پروگرام مدد فراہم کر رہا ہے پیپلزپارٹی پارٹی نے ہی سماجی تحفظ کیلئے یہ پروگرام شروع کیا تھا، اس کی افادیت کی وجہ سیتمام سیاسی جماعتیں اس پروگرام پر متفق ہیں ، یہ پروگرام آغاز میں صرف غریب افراد کیلئے تھا ، لیکن آج یہ پورے ملک کے عوام کیلئے ہے، 14 سال کی محنت کے بعد بینظر انکم سپورٹ پروگرام کام ڈیٹا بیس تیار ہوا ہے، کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے اب ہمارے پاس ڈیٹا موجود ہے ، 69 ملین سے زیادہ خاندانوں کو 25ہزار فی گھرانہ کے حساب سے رقم دی گئی،ہم ایک ہی وقت میں 2 طرح کے مسائل سے دوچار ہیں ،پانی کی کمی اور سیلاب سے بچنے کیلئے عوام کو بھی بچت کرنا ہوگی، ایس ڈی پی آئی کے اگزیکٹو دائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا قابلا تجدید توانائی جسیے امور پر تعاون کار مٰں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدف 9 اور11سے جڑے موضوعات جن میں صنعتیں،جدت، بنیادی ڈھانچہ اور پائیدار شہر اور آبادیاں شامل ہیں، پر خصوصی توجہ مبذول کی جانی چاہئے۔ ای ایس سی اے پی جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا دفتر، بھارت کے ڈپٹی ہیڈ ڈاکٹر راجن سدیش رتنا نے شرکاء  کی توجہ  دلائی کہ جنوبی ایشیاء کے ذیلی خطے پائیدارترقی کے اہداف میں بہت پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شفاف توانائی میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایس ڈی جیز، وزیر اعظم ہاؤس، بنگلہ دیش کے جائینٹ سیکرٹری محمد منیر الالسلام نے کہا کہ ان کی حکومت پائیادر ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔