یس ڈی پی آئی کے اگزیکٹو دائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا قابلا تجدید توانائی جسیے امور پر تعاون کار مٰں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدف 9 اور11سے جڑے موضوعات جن میں صنعتیں،جدت، بنیادی ڈھانچہ اور پائیدار شہر اور آبادیاں شامل ہیں، پر خصوصی توجہ مبذول کی جانی چاہئے۔
نیشنل پلاننگ کمیشن، نیپال کے سیکرٹری کیول پرساد بھنڈاری نے پائیدار صنعتی عمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں زراعت اور دیہی ترقی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔وزارت کارجہ ایران کے سربراہ شعبہئ ترقیاتی امور ڈاکٹر علی غلامپور نے ایس ڈی جی 17پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کو باہمی تعاون پر آمادگی کا اظہار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک لا تعداد اندورنی اور بیرونی مسائل کے باجود پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم پیشرفت دکھا چکا ہے۔