Press Coverage

ویں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی 28

پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی معاونت سے 28 ویں سالانہ پائیدار ترقی کا نفرنس امسال 4 سے 7نومبر یونیورسٹی کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس سال کا نفرنس کا موضوع ابھرتی دنیا میں پائیدار ترقی کے غیر مرتب ومرتب پیمانے ہو گا ۔

 

کانفرنس کے دوران چالیس سے زیادہ ذیلی موضوعات پر مشتمل متوازی سیشن منعقد کئے جائینگے۔ سالانہ پائیدار ترقی کا نفرنس میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے محققین و ماہرین کے علاوہ مختلف ممالک کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی شرکت کر رہے ہیں۔ چار روزہ کانفرنس کے دوران جنوب مغربی ایشیا کی پائیدار معیشت کا 16 واں سالانہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

 

 

 

ساؤتھ ایشیا اکنامک سمٹ کی بنیاد 2008 میں رکھی گئی تھی جو جنوبی ایشیائی خطے کے سارک فورم کے عملاََجمود کا شکار ہونے پر خطے کے معاشی و دیگر مسائل پر بات چیت کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔ اجلاس میں ماہرین عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کا مکمل جائزہ لیں گے ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہونے والی اس چار روزہ کانفرنس میں پارلیمان کے کردار کو مفاد عامہ میں مزید توانا کرنے کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے موثر استعمال پر ماہرین اظہار خیال کریں گے۔

 

کانفرنس میں 40 سے زیادہ ممالک سے مندوبین ماہرین شریک گفتگو ہونگے۔ علاوہ ازیں اس موقع پر یونیورسٹی میں تیسری پائیدار سرمایہ کاری نمائش کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں ماحول دوست اقدمات کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ نمائش میں صنعت و تجارت کے نمایاں ادارے موجود ہو نگے جو کہ اس حوالے سے اپنی کاوشوں سے آگاہی فراہم کرینگے۔