کوکا کولا نے پائیدار ترقی اورسسٹین ایبلٹی کے لئے پاکستان میں جاری اپنے اقدامات کو پائیدار ترقی کی28 ویں کانفرنس میں کامیابی سے پیش کیا۔ کانفرنس کا اہتمام سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ نے کیا۔ دی کوکا کولا فاؤنڈیشن کو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے "ہوم شیفس پروجیکٹ" پر بہترین سماجی فلاحی اثرات کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ یہ منصوبہ کیئر پاکستان کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت کوکاکولا فاؤنڈیشن کی جانب سے آٹھ ہزار گھریلو شیفس، جن میں سے 80 فیصد خواتین ہیں، کواپنے مائیکرو بزنسزکو بڑھانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔پائیدار ترقی کانفرنس میں کوکا کولا کے سسٹین ایبلٹی پویلین کا افتتاح حاکان ایرجن،نائب صدر کوکا کولا یوریشیا و مشرقِ وسطیٰ نے کیا۔ کوکا کولا پاکستان کے جنرل مینیجر سمیع واحد کے ساتھ وفاقی وزیر پلاننگ اور ڈیولپمنٹ ڈاکٹر احسن اقبال اور وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک شامل تھے، نے کوکا کولا پویلین کا دورہ کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ، پانی کے تحفظ، کوڑا کرکٹ کے بہتر انتظام اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لئے کوکا کولا پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔