Press Coverage

سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس کل چار نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس کل چار نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس کا موضوع ابھرتی ہوئی دنیا میں پائیدار ترقی کے غیر مرتب و مرتب پیمانے“ ہے چار روزہ کانفرنس کے دوران جنوب مغربی ایشیا کی پائیدار معیشت کا 16 واں سالانہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، یہ کانفرنس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی معاونت سے 28 ویں سالانہ پائیدارترقی کا نفرنس 4 سے 7نومبر یونیورسٹی کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔ اجلاس میں ماہرین عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کا مکمل جائزہ لیں گے ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہونے والی اس چار روزہ کانفرنس میںپارلیمان کے کردار کو مفاد عامہ میں مزید توانا کرنے کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے موثر استعمال پر ماہرین اظہار خیال کو نگے۔ کانفرنس میں 40 سے زیادہ ممالک سے مندوبین ماہرین شریک گفتگو ہونگے۔