اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات ایک بڑے بحران کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔ آئی پی سی سی کی حالیہ رپورٹ اسی حقیقت کی غمازی کرتی ہے اور ساتھ ہی اس ضرورت کو اجاگر کرتی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس سے قبل آئی پی سی سی کی رپورٹ کے حوالے منعقدہ ویبنار کے دوران اپنی گفتگو میں کیا۔ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں ک مقابلہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی اہمیت دنیا بھر میں تسلیم کی جا رہی ہے۔ان اقدامات میں جنگلات کے رقبے میں بڑے پیمانے پر اضافے کے علاوہ شفاف ذرائع سے توانائی کے حصول کی کاوشیں شامل ہیں۔ پاکستان کو ان تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے جی ڈی پی کی مد میں بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سمیت شدید متاثر ہونے والے ممالک کی معاونت کے لیے تلافی فنڈ قائم کیا جائے
© 2025 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit