کچرے اور پلاسٹک کا مسئلہ سنگین ماحولیاتی اور موسمیاتی بحران کی شکل اختیار کر چکا:ماہرین-10770-News

کچرے اور پلاسٹک کا مسئلہ سنگین ماحولیاتی اور موسمیاتی بحران کی شکل اختیار کر چکا:ماہرین-10770-News-SDPI

SDPI twitter

News


کچرے اور پلاسٹک کا مسئلہ سنگین ماحولیاتی اور موسمیاتی بحران کی شکل اختیار کر چکا:ماہرین

اسلام آباد(خبرنگار) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کچرے اور پلاسٹک کا مسئلہ اب محض صفائی تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ ایک سنگین ماحولیاتی اور موسمیاتی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ زیرو ویسٹ پالیسیوں، بہتر ری سائیکلنگ، سرکلر اکانومی اور غیر رسمی ویسٹ ورکرز کی شمولیت کے ذریعے میتھین کے اخراج میں نمایاں کمی اور قومی موسمیاتی اہداف کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔عالمی یوم ارض کے موقع پر پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور گلوبل الائنس فار انسینریٹر الٹرنیٹوز (جی اے آئی اے) کے اشتراک سے مشاورتی اجلاس میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے اور سائنسی بنیادوں پر پالیسی اقدامات پر زور دیا گیا۔ اجلاس کا مقصد ایسے عملی اقدامات کی تیاری تھا جو میتھین کے اخراج میں کمی، زیرو ویسٹ حکمتِ عملیوں کے فروغ اور سرکلر اکانومی کو قومی پالیسی میں شامل کرنے میں مدد دیں۔پروگرام آفیسر برائے زیرو ویسٹ سٹیز امبیلی ادیتین نے کہا کہ ویسٹ سیکٹر دنیا میں میتھین گیس کے اخراج کا تیسرا بڑا ذریعہ ہے۔ 

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit