اسلام آباد ( نامہ نگار ) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی، (ایس ڈی پی آئی) کو تمباکو نوشی کے خلاف عالمی سطح پر نمایاں خدمات کے اعتراف میں عالمی ادارۂ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے ’’ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے ایوارڈ 2026‘‘ سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز تمباکو اور نکوٹین مصنوعات کے مضر اثرات سے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لئے مؤثر اور تحقیق پر مبنی پالیسی سازی میں تقریباً آٹھ برس کی مسلسل اور غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس ایوارڈ کا اعلان 19 مئی 2026 کو کیا گیا، جس کے تحت ایس ڈی پی آئی کو ڈبلیو ایچ او کے چھ عالمی خطوں میں منتخب نمایاں اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس سال پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز یہ بھی رہا کہ عالمی ادارہ صحت نے وزارتِ قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ اور پاکستان ٹوبیکو کنٹرول سیل کو بھی سراہا گیا، یہ تمباکو نوشی کے خلاف عالمی جدوجہد میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا واضح اعتراف ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر وسیم افتخار جنجوعہ نے ادارے کی اُس تحقیقی ٹیم میں اہم کردار ادا کیا ٹیم نے تمباکو نوشی کے معاشی نقصانات، ٹیکس پالیسی کے استعمال پر اثرات اور غیر قانونی تمباکو تجارت جیسے موضوعات پر نمایاں تحقیق کی۔
© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit