26-2025، جی ڈی پی 3.7فیصد رہنے کے باوجود غربت ، بے روزگاری میں اضافہ-11130-News

26-2025، جی ڈی پی 3.7فیصد رہنے کے باوجود غربت ، بے روزگاری میں اضافہ-11130-News-SDPI

SDPI twitter

News


26-2025، جی ڈی پی 3.7فیصد رہنے کے باوجود غربت ، بے روزگاری میں اضافہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) گزشتہ مالی سال 2025-26 میں جی ڈی پی 3.7فیصد رہنے کے باوجود پاکستان میں غربت ، بے روزگاری اور آمدن میں عدم مساوات بڑھ گئی ،یہ اس بات کا ثبوت ہےکہ اقتصادی ترقی کا معیار تسلی بخش نہیں ، ماہرین معیشت کی رپورٹ کے مطابق باربار کے معاشی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کےلیے مربوط اقتصادی گورننس ناگزیر ہے، پالیسیوں میں ہم آہنگی اور طویل مدتی اقتصادی اصلاحات پر مبنی معاشی نظام کے ذریعے ہی کمزور شرح نمو، بڑھتی ہوئی غربت ، بے روزگاری اور مالیاتی عدم استحکام کے چکر سے باہر نکل سکیں گے، انہوں نےان خیالات کا اظہار تھنک ٹینک ایس ڈی پی آئی اور ایف ای ایس کے زیرا ہتمام اقتصادی گورننس کےلیے اصلاحاتی ایجنڈا کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ریسرچ) ڈاکٹر ساجد امین جاوید نے کہا کہ پاکستان بارہا قلیل مدتی معاشی استحکام تو حاصل کرلیتا ہے لیکن اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک ہر چند برس بعد دوبارہ معاشی بحران کا شکار ہو جاتا ہے۔

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit