اسلام آباد (خبر نگار) وزارت موسمیاتی تبدیلی، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے اشتراک سے مشاورتی اجلاس میں پاکستان کی ماحولیاتی صورتحال سے متعلق تشویشناک حقائق سامنے آئے ہیں۔ اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کے لئے قومی ماحولیاتی صورتحال رپورٹ کا خصوصی ایڈیشن تیار کیا جائے گا، تاکہ قومی ماحولیاتی پالیسی سازی میں نوجوانوں کی آواز کو باضابطہ طور پر شامل کیا جا سکے۔ اجلاس کا مقصد نوجوانوں سے تجاویز اور آراء حاصل کرنا تھا، جو آئندہ شائع ہونے والی اس خصوصی رپورٹ کا حصہ بنیں گی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کی آخری قومی ماحولیاتی صورتحال رپورٹ 2016 ء میں شائع ہوئی تھی۔
© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit