ایس ڈی پی آئی اور قائداعظم یونیورسٹی میں تحقیقی و پالیسی تعاون کا معاہدہ-11388-News

ایس ڈی پی آئی اور قائداعظم یونیورسٹی میں تحقیقی و پالیسی تعاون کا معاہدہ-11388-News-SDPI

SDPI twitter

News


ایس ڈی پی آئی اور قائداعظم یونیورسٹی میں تحقیقی و پالیسی تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد ( نامہ نگار ) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور قائداعظم یونیورسٹی نے تحقیق کو عملی پالیسی سازی سے جوڑنے اور طلبہ و محققین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی تعاون بڑھانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔معاہدے پر ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پالیسی) ڈاکٹر شفقت منیر اور قائداعظم یونیورسٹی کے شعبۂ معاشیات کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال نے دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت منیر نے اس تعاون کو اہم پیش رفت قرار دیا اور ایس ڈی پی آئی اور قائداعظم یونیورسٹی کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کو قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی میں بطور طالب علم اور استاد اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی کو ’’منی پاکستان‘‘ قرار دیا جو ملک کے مختلف طبقات اور علاقوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ زینب نعیم اورڈاکٹر جاوید اقبال نے مفاہمت کی یادداشت کو دونوں اداروں کی صلاحیتوں کو یکجا کرنے کا اہم موقع قرار دیا۔

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit