ماہرین کا غذائی قلت اور پوشیدہ بھوک کے بڑھتے مسئلے پر اظہار تشویش -11540-News

ماہرین کا غذائی قلت اور پوشیدہ بھوک کے بڑھتے مسئلے پر اظہار تشویش -11540-News-SDPI

SDPI twitter

Urdu News


ماہرین کا غذائی قلت اور پوشیدہ بھوک کے بڑھتے مسئلے پر اظہار تشویش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ماہرین نے پاکستان میں غذائی قلت اور پوشیدہ بھوک کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خوراک میں ضروری غذائی اجزا شامل کرنے کے لازمی نظام کو مؤثر بنانے کے لئے مربوط حکمتِ عملی، مضبوط قانون سازی اور سیاسی عزم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2025ء میں ملک کی تقریباً 63 فیصد آبادی کم از کم صحت بخش غذا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی تھی جبکہ پانچ سال سے کم عمر 40 فیصد بچے کم قدی اور خواتین و بچوں کی بڑی تعداد فولاد، زنک اور اہم حیاتین کی کمی کا شکار ہے۔ یہ باتیں پاکستان میں خوراک کو غذائی اجزا سے بھرپور بنانے کا لازمی نظام‘‘ کے موضوع پر پالیسی اداریہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں کہیں۔

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Designed and developed by NKMIS WEB Unit