اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان کے ماحولیاتی اہداف کی کامیابی محض عالمی وعدوں پر نہیں بلکہ بروقت مالی معاونت مؤثر منصوبہ بندی اور صوبائی سطح پر ان پر عمل درآمد کی صلاحیت پر منحصر ہے عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں قرضوں کے بجائے امدادی رقوم جامع ترقیاتی پروگراموں کے لئے مالی وسائل اور بین الاقوامی فنڈز تک آسان رسائی کا مطالبہ کرے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی آئی کی سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ صالحہ قریشی ،سینئر ایسوسی ایٹ برائے قابلِ تجدید توانائی ٹیکنالوجیز اور پی آر ای سی کے سربراہ رابطہ کارڈاکٹر اومایس عبدالرحمان اور دیگر نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی اور پاکستان رینیوایبل انرجی کولیشن کے زیر اہتمام COP-31میں پاکستان کی ماحولیاتی ترجیحات کی مالی معاونت کے موضوع پر آن لائن مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیامقررین نے کہا کہ پاکستان کے قومی ماحولیاتی عہد (این ڈی سی 3.0)کے تحت گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50فیصد کمی کے ہدف میں سے 33فیصد پوائنٹس کا انحصار بین الاقوامی مالی معاونت پر ہے
© 2026 SDPI. All Rights Reserved Designed and developed by NKMIS WEB Unit