ماحولیاتی اہداف کی کامیابی بروقت مالی معاونت پر منحصر ،ماہرین-11649-News

ماحولیاتی اہداف کی کامیابی بروقت مالی معاونت پر منحصر ،ماہرین-11649-News-SDPI

SDPI twitter

Urdu News


ماحولیاتی اہداف کی کامیابی بروقت مالی معاونت پر منحصر ،ماہرین

 اسلام آباد (نامہ نگار )ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ماحولیاتی اہداف کی کامیابی محض عالمی وعدوں پر نہیں بلکہ بروقت مالی معاونت پر منحصر ہے ۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان قرضوں کے بجائے امدادی رقوم، جامع ترقیاتی پروگراموں کے لئے مالی وسائل اور بین الاقوامی فنڈز تک آسان رسائی کا مطالبہ کرے ۔ان خیالات کا اظہار ماہرین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیرِ اہتمام ’’COP-31 میں پاکستان کی ماحولیاتی ترجیحات کی مالی معاونت‘‘ کے موضوع پر آن لائن مذاکرے میں کیا ۔ ایس ڈی پی آئی کی سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ صالحہ قریشی نے کہا پاکستان کو قرضوں کے بجائے گرانٹس، مزید جائزوں کے بجائے حقیقی سرمایہ کاری اور ایسی تجارتی پابندیوں سے تحفظ حاصل کرنے پر زور دینا چاہیے جو ترقی پذیر ممالک کی ترقی متاثر کر تی ہیں ۔ڈاکٹر اومایس عبدالرحمان نے ایس ڈی پی آئی کی ریسرچ ایسوسی ایٹ زینب بابر کی جانب سے پاکستان کی ماحولیاتی مالیاتی ترجیحات پیش کیں ۔ حسن دجانہ ، فیضان علی شاہ نے بتایا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی توسیع کے لئے سات سے دس سال میں تقریباً تین کھرب روپے درکار ہوں گے ۔ انہوں نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے تحت خصوصی شعبہ قائم کرنے اور گرانٹس کے حصول کے لئے تکنیکی صلاحیت بڑھانے کی تجویز دی۔ سہیل ملک نے کہا پاکستان کو کوپ 31میں صوبائی ترجیحات پر مبنی قابلِ عمل منصوبوں کی فہرست پیش کرنی چاہئے ۔ 

 

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Designed and developed by NKMIS WEB Unit