تعلیمی خدمات کے اعتراف میں نسرین قصوری کو لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا-5774-News

تعلیمی خدمات کے اعتراف میں نسرین قصوری کو لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا-5774-News-SDPI

SDPI twitter

News


تعلیمی خدمات کے اعتراف میں نسرین قصوری کو لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد( نامہ نگار) سابق گورنر سٹیٹ بنک اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں جدت اور اختراعات متعار ف کرانے میں بیکن ہاؤس کی بانی نسرین قصوری ایک راہبر کا درجہ رکھتی ہیں، ڈاکٹر فریحہ پراچہ نے کہاکہ بیکن ہائوس سکول سسٹم خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے بلاشبہ نسرین قصوری خواتین کیلئےمینارہ نور ہیں۔سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز نے کہاکہ مسز قصوری کا کردار معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں بھی اہم رہا ہے،سابق مشیر وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہاکہ ماڈرن کلاس رومز ، ٹیچر ٹریننگ کا تصور نسرین قصوری نے دیا۔ ان خیالات کا اظہارمقررین نے گزشتہ روز بیکن ہاؤس گروپ کی بانی اور چیئرپرسن مسز نسرین محمود قصوری کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا ،تقریب کا انعقاد سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) کی جانب کیا گیا جس میں نسرین قصوری کو اعزازی لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ پاکستان میں ساڑھے چار دہائیوں کے دوران تعلیمی شعبہ کی ترقی کیلئے ان کے بے مثال کردار کے اعتراف پر دیا گیا ۔ایوارڈ کی تقریب میں میزبانی کے فرائض ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری نے ادا کیے جبکہ مقررین میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک اوربیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی (BNU) کے وائس چانسلر شاہد حفیظ کاردار، معروف آرٹسٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس کی سابق ڈین سلیمہ ہاشمی،ماہرنفسیات و ڈائریکٹر Sabaoon پراجیکٹ، ڈاکٹر فریحہ پراچہ، سابق وفاقی وزیرخزانہ سرتاج عزیز، سابق گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین،سابق مشیر پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ،سابق پاکستانی سفیر شفقت کاکاخیل شامل تھے۔ تقریب میں ممتاز سفارت کاروں، میڈیا کے نمائندوں اور شعبہ تعلیم سے متعلقہ ماہرین نے شرکت کی۔سابق سفیر اور ایس ڈی پی آئی کے بورڈ آف گورنر کے چئیرمین شفقت کاکاخیل نے46برس قبل بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے ذریعے پاکستان میں متعارف کرائے گئے کوالٹی لرننگ سسٹم کی کاوشوں پر مسز نسرین قصوری کو لیونگ لیجنڈ ایوارڈ پیش کیا۔

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit