وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوان ترقی اشاریہ 2025 متعارف کر ا دیا-9965-News

وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوان ترقی اشاریہ 2025 متعارف کر ا دیا-9965-News-SDPI

SDPI twitter

Press Release


وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوان ترقی اشاریہ 2025 متعارف کر ا دیا

نوجوان ترقی اشاریہ نوجوانوں کے اختیار اور ترقی کے قابل پیمائش اشاریے فراہم کرے گا

 نوجوانوں کو موزوں ماحول فراہم کیاجائے تویہ قومی اثاثہ بن سکتے ہیں، ڈاکٹرمحمد علی ملک

 اسلام آباد(    )اقوام متحدہ کی آبادیاتی تنظیم (UNFPA ) نے یہاں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تعاون اورپالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے اشتراک سے نوجوان ترقی اشاریہ (یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس)2025 متعارف کرایاہے۔ اس کا مقصد پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کی پیمائش کے لئے تیار یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس 2026کرنا ہے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری برائے وزیراعظم ڈاکٹر محمد علی ملک نے پاکستان یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی تقریباً 68 تا 70 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے ، یعنی تقریباً ہر چار میں سے تین پاکستانی نوجوان ہیں۔ڈاکٹر ملک نے کہا کہ اگر اس نوجوان آبادی کی صلاحیت کو موزوں ماحول فراہم کیاجائے تو نوجوان قومی اثاثہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع سے فائدہ نہ اٹھایا گیا اور نوجوانوں کی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا تو معاشرتی مسائل، انتہا پسندی اور شدت پسندی جیسے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ PYDI کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے اختیار اور ترقی کے قابل پیمائش اشاریے قائم کرنا ہے تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، خلا کی نشاندہی کی جا سکے اور کامیابی کو واضح اور قابل پیمائش شکل میں بیان کیا جا سکے۔ یہ معلومات حکومت کے لئے رہنمائی فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیٹا کی محدود دستیابی نے کئی چیلنجز پیدا کیے اور بعض اشاریوں میں سمجھوتہ کرنا پڑا۔انہوں نے مذید کہا کہیوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس 2026 نوجوانوں کی ترقی کی حکمت عملیوں کو قومی ترجیحات اور بین الاقوامی معیار، بشمول اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا۔ڈاکٹر ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے اور انہیں قوم کے مستقبل کی طاقتور قوت کے طور پر دیکھتی ہے۔پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی عملی شراکت دار کے طور پر اس منصوبے میں شامل ہے جو PYDI ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گا جس میں ٹول کی حتمی شکل دینا، پیشگی جانچ، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے آلات، شعبوں اور اشاریوں کی وزن بندی اور ڈیٹا کی دستیابی اور مطابقت کا جائزہ شامل ہے۔یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے تیار کردہ ایک جامع پیمانہ ہے جو 15 سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کی ترقی کا کثیر الجہتی جائزہ لیتا ہے۔ یہ انڈیکس نوجوانوں کی تعلیم، روزگار، صحت، شہری شمولیت اور سیاسی وابستگی جیسے مختلف شعبوں میں ترقی کی پیمائش کرتا ہے۔

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit