ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار-11874-News

ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار-11874-News-SDPI

SDPI twitter

News


ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Calendar 22 Nov,2026
Source Link

اسلام آباد (صباح نیوز) ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے سینئر صحافی و انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔سینئرصحافی حسین نقی کے انتقال پر صحافتی، علمی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عابد سلہری نے سینئر صحافی، انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حسین نقی کی صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے لیے طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ حسین نقی نے صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے حسین نقی کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ان کا کہنا تھا کہ حسین نقی کے جانے سے ایک خلا پیدا ہو گا، حسین نقی کے انتقال سے صحافت اور جمہوریت کا ایک روشن باب بند ہو گیا ہے۔ اہلِ خانہ، صحافتی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Designed and developed by NKMIS WEB Unit