اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2026ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے لیے طویل خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اتوارکو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حسین نقی نے صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، ان کے انتقال سے صحافت اور جمہوریت کا ایک روشن باب بند ہو گیا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا۔ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حسین نقی کے لیے دعائے مغفرت کی۔
© 2026 SDPI. All Rights Reserved Designed and developed by NKMIS WEB Unit