اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) چیف اکانومسٹ منصوبہ بندی و ترقی بلوچستان غوث بخش مری نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں قابل تجدید تونائی کو ترقی دینے کی غیر معمولی گنجائش موجود ہے تاہم اس شعبے میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے مختلف حکومتی محکموں کے درمیان روابط کار کی صورت حال میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے دور کر سکتی ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ’بلوچستان میں پائیدار ترقی اور شفاف توانائی کے امکانات‘ کے موضوع پر منعقدہ مکالمے کے دوران اپنے گفتگو میں کیا۔بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے طحہٰ حسن صدیقی نے کہا کہ بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کی غیر معمولی استعداد موجود ہے اور گوادر سے مکران تک کی پٹی ونڈ انرجی کے منصوبوں کے لیے انتہائی سازگار ہے۔
© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit