اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2022ء) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے اشتراک سے اپنی طرز کے منفرد ’گرین چائنا۔پاکستان اکنامک کاریڈور الائنز کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر الائنز کے اولین اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں 40 شرکاء اور موضوع پر گفتگو کے لئے 6 مقررین نے حصہ لیا۔مقررین میں پاک۔چائنا انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین، چین کی قائمقام سفیر پانگ چنگشو، چائنا تھری گارجز کے سی اع او ژینگ جن، حبیب بینک لمیٹڈ کے سی اع او، محمد اورنگزیب، ماحولیاتی تبدیلیوں پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر ثمین ایژدی اور ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری شامل تھے۔
الائنز کے قیام کا مقصد دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے اراکین، حکومتوں، سرمایہ کاروں اور سول سوسائٹی کے علاوہ ماہرین ماحولیات کو پاکستان اور بی آر آئی سے منسلک خطے میں گرین سی پیک کے لیے عملی اقدامات میں معاونت فراہہم کرنا ہے۔
الائنز سی پیک کے حوالے سے ماحول دوست ترقی کا خواہاں ہے اور اس کے تحت ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو ماحول میں آلودگی کی بجائے ماحول کی بہتری میں کردار ادا کرتے ہوں۔ پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین نے اس موقع پر اپنے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہمٰں جن مسائل کا سامنے ہے، انہیں پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں تیزی سے ماحول دوست اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں پہلی بارماحولیاتی تبدیلیوں پر با مقصد گفتگو کو ممکن بنایا ہے۔انہوں نے اس موقع پر سی پیک الائنز کے تصور کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔چین کی سفیر پانگ چنکشونے اپنی گفتگو میں کہا کہ چین کی بھرپور کاوشش ہے کہ بی آر آئی کے حوالیس ے ہونے والی تمام سرمایہ کاری سے ماحول دوست منصوبے شروع کیے جا سکیں۔انہوں نے جہا کہ چین نے اس امر کا برملا اظہار کیا ہے کہ وہ کوئلے سے چلنے والے کارخانوں پر سرمایہ اکری نہیں کرے گا۔ چائنا تھری گرجز کے سی او او ژنگ جن نے کہا کہ ان کا ادارہ شفاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں سے پاکستانا ور چین کے عوام کو زبردست فائدہ پہنچے گا۔ حبیب بینک کے سی ای او محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہاکہ پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ اور ایس ڈی پی آئی کے تحت اس فورم کا قیام انتہائی خوش آئند ہے اور اس سے نا صرف ماحول دوست ترقی کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کے نئے امکانات بھی تلاش کیے جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں خصوصی اکنامک زون قائم کیے جا رہے ہیں جن سے پاکستان میں صنعتی ترقی کا عمل تیز ہو گا۔ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے الائنز کے قیام کو ایک بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسانی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ہر سطح پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر ثمین ایژزدی کا کہناتھا کہ پاکستان کا ماحولیاتی آلودگی میں کردار بہت کم ہے تاہم اس کے باوجود ہمیں تمام انسانیت کی بہتری کے لیے ماحول دوست اقدامات کو تقویت دینے پر توجہ دینی چاہئے۔ایس ڈی پی آئی کی ڈاکٹر حنا اسلم نے بھی قبل ازیں ماحولیاتی تبدیلویں اور شفاف تونائی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈلی۔
© 2025 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit