چین کی استعداد سے پاکستان کا توانائی شعبہ بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے، ماہرین-5807-News

چین کی استعداد سے پاکستان کا توانائی شعبہ بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے، ماہرین-5807-News-SDPI

SDPI twitter

News


چین کی استعداد سے پاکستان کا توانائی شعبہ بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے، ماہرین

اسلام آباد (  نمائندہ خصوصی) قابل تجدید توانائی کے شعبے میں چین کی زبردست استعداد سے پاکستان کا توانائی کا شعبہ بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس کی بدولت پاکستان کو توانائی کے بحران پر قابہ پانے میں بھی مدد ملے گی جو گزشتہ چند برسوں کے دوران شدید شکل اختیار کر چکا ہے۔توانائی اور ترقیاتی شعبے کے ماہرین  کی جانب سے یہ رائے  پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام’سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے اور ماحول دوست رہنما اصول ‘ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ برائے استعداد سازی کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیش کی۔پرائیویٹ پاور اندانفرا سٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہجہاں مرزا نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 400 میگا واٹ کے قریب بجلی گھریلو سطح پر شمسی توانائی سے حاصل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ بلوچستان کے 9اضلاع جو قومی گرڈ سے منسلک نہیں ہیں، میں نجی۔سرکاری شراکت داری کے تحت شمسی توانائی کے منصوبے شروع کر رہا ہے۔اسی طرح صحرائے چولستان میں 1000میگا واٹ کا سولر پارک اس وقت زیر تعمیر ہے۔خیبر پختونخوابورڈ آف انوسٹمنٹ  اینڈ ٹریڈ کے سربراہ ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے کہا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان کی معاشتی ترقی تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ مقصدانراسٹرکچر کی ترقی، ملک کے اندر رابطے کی بہتر سہولتوں اور سرمایہ کاری و روزگار کے لیے مواقع پیدا ہونے سے حاصل ہو گا۔ تا ہم ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمارے نوجوانوں کو زیادہ ہنر مند ی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ایس ڈی پی آئی کے جائینٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ ماحول دوست سرمایہ کاری پاکستان کی ماحول کے حوالے سے قومی یقین دہانیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit