آئی ایم ایف نے توانائی قیمتیں بڑھاتے وقت بنیادی خامی جاننیکی زحمت نہیں کی،ادارہ شماریات-6075-News

آئی ایم ایف نے توانائی قیمتیں بڑھاتے وقت بنیادی خامی جاننیکی زحمت نہیں کی،ادارہ شماریات-6075-News-SDPI

SDPI twitter

News


آئی ایم ایف نے توانائی قیمتیں بڑھاتے وقت بنیادی خامی جاننیکی زحمت نہیں کی،ادارہ شماریات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2022ء) معاشی و توانائی امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کی اشد ضرورت ہے۔متبادل توانائی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا کہ ہمارا ملک دوسرے ملکوں کی گرین ہاؤس گیسز کا نشانہ بنا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حساب سے پانچواں ملک ہے۔شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان توانائی کے معاملے میں حد سے زیادہ درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

پائیدار ترقی کی پالیسی کے ادارے (ایس ڈی پی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد سلیری نے کہا کہ متبادل توانائی ملک کے لیے نہایت اہم ہے لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل زیر زمین پانی بہت کم نہ کر دیں۔تقریب میں شامل ادارہ شماریات کے سی ای او احسان ملک نے کہاکہ آئی ایم ایف نے توانائی قیمتیں بڑھاتے وقت بنیادی خامی جاننے کی زحمت نہیں کی، اپنی مرضی کی بجلی کمپنی سے بجلی لینے کی ڈسٹری بیوشن لاگت ڈیڑھ سے دو روپے ہے جبکہ بجلی چوری کے سبب بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 8 روپے مانگ رہی ہیں۔

اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او نے کہا کہ زیادہ لاگت کی بجلی بنانے والے کارخانوں کو تبدیل کرنا چاہیے۔

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit