توانائی کے شعبے میں قرضے ملکی معیشت کے لئے ناقابل برداشت بوجھ ہیں، ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد کا کوئی مسئلہ نہیں، ترسیل، ریکوری اور ایندھن کی بلند قیمت بڑا چیلنج ہے ، وفاقی وزیر خرم دستگیر خان-6089-News

توانائی کے شعبے میں قرضے ملکی معیشت کے لئے ناقابل برداشت بوجھ ہیں، ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد کا کوئی مسئلہ نہیں، ترسیل، ریکوری اور ایندھن کی بلند قیمت بڑا چیلنج ہے ، وفاقی وزیر خرم دستگیر خان-6089-News-SDPI

SDPI twitter

News


توانائی کے شعبے میں قرضے ملکی معیشت کے لئے ناقابل برداشت بوجھ ہیں، ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد کا کوئی مسئلہ نہیں، ترسیل، ریکوری اور ایندھن کی بلند قیمت بڑا چیلنج ہے ، وفاقی وزیر خرم دستگیر خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں موجودہ قرضے معیشت کے لئے نقابل برداشت بوجھ ہیں،پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت کی کمی نہیں تاہم ترسیل کے ناکافی نظام، کمتر ریکوری اور مہنگے ایندھن کی وجہ سے ہم طلب کے مطابق بجلی مہیا کرنے سے قاصر ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی)، پرائیویٹ پاور ایند انفراسٹرکچر بورڈ اوریونائیٹڈ نیشنز اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ساؤتھ ایند پیسفک کے اشتراک سے پائیدار ترقی کے ہدف 7 اور پاکستان کے لئے امکانات‘ کے موضوع پرمنعقد ہ ورکشاپ کے دوران اپنے کلیدی کلمات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہم ملک میں قابل تجدید توانائی کی حوصلہ افزائی پر مبنی پالیسیاں مرتب کر رہے ہیں۔رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید نے کہا کہ ملک میں قابل تجدید توانائی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات تک پہچائے جا سکیں۔ پی پی آئی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہجہان مرزا نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کا اخراج انتہائی کم ہونے کے باجود سال 2030تک قابل تجدید توانائی 30 فیصد تک لے جانے کا فیصلہ کیا جو انتہائی خوش آئند ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے قبل ازیں اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ ملک میں تونائی کی بلند قیمت کی وجہ سے قابل تجدید توانائی کا بطور متبادل ا نحصار میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن پر سبسڈی کا خاتمہ آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کے حوالے سے انتہائی اہم معاملہ تھا۔

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit