توانائی کے شعبے میں قرضے ملکی معیشت کیلئے ناقابل برداشت بوجھ، خرم دستگیر خان-6094-News

توانائی کے شعبے میں قرضے ملکی معیشت کیلئے ناقابل برداشت بوجھ، خرم دستگیر خان-6094-News-SDPI

SDPI twitter

News


توانائی کے شعبے میں قرضے ملکی معیشت کیلئے ناقابل برداشت بوجھ، خرم دستگیر خان

 اسلام آباد (نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں موجودہ قرضے معیشت کیلئے ناقابل برداشت بوجھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت کی کمی نہیں تاہم ترسیل کے ناکافی نظام، کمتر ریکوری اور مہنگے ایندھن کی وجہ سے ہم طلب کے مطابق بجلی  مہیا کرنے سے قاصر ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی(ایس ڈی پی آئی)، پرائیویٹ پاور ایند انفراسٹکچر بورڈ اوریونائیٹڈ نیشنز اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ساتھ ایند پیسفک کے اشتراک سے پائیدار ترقی کے ہدف 7 اور پاکستان کے لیے امکانات کے موضوع پرمنعقد ہ ورکشاپ کے دوران اپنے کلیدی کلمات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہم ملک میں قابل تجدید توانائی کی حوصلہ افزائی پر مبنی پالیسیاں مرتب کر رہے ہیں۔ 

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit