صاف اور سستی توانائی کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ،ماہرین -6473-News

صاف اور سستی توانائی کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ،ماہرین -6473-News-SDPI

SDPI twitter

News


صاف اور سستی توانائی کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ،ماہرین

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی  ) مومیاتی تبدیلی کے پیش نظر صاف اور سستی توانائی کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہاریہاںپالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام’’قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے خود کار نقل وحمل کے ذرائع کے حوالے سے اصلاحات کے موضوع پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں ماہرین کا اظہار خیال۔نیپرا کے مشیر (سی ٹی بی سی ایم) گل حسن بھٹو نے کہا کہ 1992 سے نیپرا بجلی کی مارکیٹ کو مسابقتی بنانے میں ناکام رہا ہے لیکن سی ٹی بی سی ایم اور پاور ویلنگ کے ذریعے ان رکاوٹوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہیلنگ توانائی کو پیداوار سے لے کر پوائنٹ آف ڈیمانڈ تک پہنچا کر طلب کو پورا کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نیلامی اور دوطرفہ معاہدوں کی وجہ سے صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی ا ور ایک مربوط نظام کی منصوبہ بندی بھی ہوگی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے منیجر مارکیٹ ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ احمد تنویر قاضی نے کہا کہ سی ٹی بی سی ایم تمام سٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصفانہ اور سستی بجلی کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے ۔ متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی) کے عقیل جعفری نے کہا کہ مستقبل میں تمام شعبوں کو توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے قابل تجدید توانائی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلے میں وہیلنگ ایک اہم عنصر ہوگا۔ایس ڈی پی آئی کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے پاکستان میں توانائی پیدا کرنے کے تمام ذرائع کوpower wheeling میں شامل کرکے قانونی اور ریگولیٹری مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے۔شمس پاور لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو عمر ملک نے کہا کہ سی ٹی بی سی ایم پاکستان میں کمرشل اور صنعتی شعبے کو سستی بجلی فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ پاور ویلنگ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کارپوریشنز کو قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافہ کرکے اپنے آپریشنز کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 

ماہرین

© 2026 SDPI. All Rights Reserved Design & Developed by NKMIS WEB Unit